مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کی سکیورٹی فورسز نےوہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق 9 اگست کو سکیورٹی فورسز نے کراچی اورحیدر آباد میں ایک ہی وقت کارروائی کرتے ہوئے 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں میں کراچی میں طالبان سوات کا رہنما بخت زمان بھی شامل ہے۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات کی روشنی میں گرفتار کئے گئے دہشت گردوں پر کافی وقت سے نظر رکھی جارہی تھی اور یہ کافی وقت سے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، اس کے لئے انہوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل بھی تیار کررکھی تھی، انہیں خودکش حملہ آور کا انتطار تھا جسے افغانستان سے آنا تھا۔
پاکستانی کی سکیورٹی فورسز نےوہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 7 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔
News ID 1857326
آپ کا تبصرہ